بارہ بنکی: ٹرک کی زد میں آنے سے دو اسٹوڈنٹس کی موت

بارہ بنکی: اترپردیش میں ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقہ میں آج صبح انٹر میڈیٹ کا امتحان دینے جارہے موٹر سائیکل سوار تین اسٹوڈنٹس کوایک ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس سے دو کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک طالبہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی علاقہ کا رہنے والا 20 سالہ فرحان اپنی بہن اور اس کی ایک سہیلی کاجل کو موٹر سائیکل سے انٹر میڈیٹ کا امتحان دلانے جا رہا تھا۔ پولیس لائن چوراہے کے پاس تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی جس سے فرحان اور کاجل (19 سال) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی بہن زخمی ہوگئی۔ شدید طور سے زخمی طالبہ کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top