بارہ بنکی(نامہ نگار)ضلع کی عدالت نے جہیز استحصال کے معاملے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق کرسی تھانہ علاقہ کے پیکرامئو کے باشندے ظہیر کی بیٹی صبوحی کا نکاح ۲۰۰۹کورسولی علاقہ کے باشندے یامین کے ساتھ ہواتھا۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال کے لوگ ۵۰ہزار روپئے اور موٹرسائیکل کا مطالبہ کرتے ہوئے صبوحی کو پریشان کررہے تھے۔مطالبات منظورنہ ہونے پر سسرال والوں نے ۲۰۱۱ میں زہر دے کر صبوحی کو قتل کردیا۔اس معاملے میںصبوحی کے شوہر اوردیوریٰسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرد جرم داخل کردیا تھا۔ ایڈیشنل ضلع سیشن جج دیارام نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دونوں ملزمین کو ملزم قراردیتے ہوئے یامین کو عمرقید اوریٰسین کو دس سال قید بامشقت کی سزاسنائی۔عدالت نے دونوں پر ڈھائی ڈھائی ہزارروپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔