ایران کے شمالی صوبے گیلان میں پاسدارانِ انقلاب نے موساد سے مبینہ روابط رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جنہوں نے مبینہ طور پر موساد سے وابستہ ایجنٹس کو حراست میں لیا۔








