جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ،13ہلاک

میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کی لڑائی میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی۔سیکورٹی افسر ایلڈو فاسکی نے کل کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے ۔

مسٹر فاسکی نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسری قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ یہ فوری طور سے واضح نہیں ہوپایا ہے کہ قیدیوں کی لڑائی میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سیکورٹی دستوں کے کتنے جوان مارے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top