1942 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج کو ایک بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیپاٹائٹس کی وبا سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔متعدی جگر کی بیماری کا مطالعہ کرنے کے لئے جانور پر تجربات کے کوئی ذرائع یا کوئی سیل کلچر ماڈل نہیں تھا۔ وباء کے ماخذ کو تلاش کرنے اور اس پر قابو پانے کے طریقہ کار سیکھنے کے لیے بے چین، فوج نے بایومیڈیکل محققین جن میں فلاڈیلفیا میں پنسلوانیا یونیورسٹی اور کنیکٹی کٹ کے اور ییل یونیورسٹی کے کچھ ماہرین شامل تھے، کے ساتھ مل کر انسانی تجربات شروع کیئے جو کئی دہائیوں تک جاری رہے۔









