سنت کبیر نگر، اترپردیش: شہر کے کوتوالی علاقہ کے موتی نگر وارڈ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مدرسہ کو منہدم کرنے کا کام انتظامیہ نے روک دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے بلڈوزر کی کارروائی پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی روک دی ہے۔








