اتر پردیش میں اسمارٹ میٹروں کے بڑھتے بلوں کو لے کر عام آدمی پارٹی نے یوگی حکومت کے خلاف آر پار کی لڑائی کی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کو راجدھانی لکھنؤمیں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران رجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اسمارٹ میٹروں کو ’اسمارٹ چیٹر‘قرار دیتے ہوئے اسے عوام کی جیب پر ڈکیتی ڈالنا بتایا۔
” اسمارٹ میٹر کے نام پر لوٹ”
سنجے سنگھ نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس صارف کا بل اوسطاً 1500 روپے آتا تھا، اسمارٹ میٹر لگانے کے بعد اب وہی بل 4 سے 5 ہزار روپے تک پہنچ رہا ہے۔
اب تک ملک میں 70 لاکھ پری پیڈ سمارٹ میٹر لگائے جا چکے ہیں۔ شدید گرمی کے اس دور میں بجلی کا بڑھتا ہوا بل غریب طبقے کے کنبوں کی کمر توڑ رہا ہے۔
‘آپ’ لیڈر نے الزام لگایا کہ اسمارٹ میٹر جان بوجھ کر تیز بھاگ رہے ہیں جس سے بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
تحریک کا روڈ میپ: شنکھ اوور تھالی بجاکر ہوگا احتجاج:
عام آدمی پارٹی نے حکومت کو گھیرنے کیلئے مرحلہ وار تحریک کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ 3 مئی سے پورے اتر پردیش میں دستخطی مہم چلا کر عوام کو شامل کیا جائے گا۔
عوام کی مخالفت کو حکومت تک پہنچانے کیلئے علامتی پروگرام جیسے شنکھ اور تھالی بجانے کا انعقاد کیا جائے گا۔
16مئی سے یہ پدیاترامغربی یوپی میں
مغربی یوپی میں دباؤ بنانے کے لیے میرٹھ سے غازی آباد تک 5 روزہ پدیاترانکالی جائے گا۔ اس کے بعد مزید تین مراحلہ میں پوری ریاست میں یاترئیں ہوگی۔
حکومت کو انتباہ
سنجے سنگھ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت فوری طور پرای سمارٹ میٹروں کی گندگی کو ٹھیک نہیں کرتی ہے اور بلوں میں ریلیف نہیں دیتی ہے تو عام آدمی پارٹی اس تحریک کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”بجلی کا بل اب بجلی نہیں، کرنٹ مار رہا ہے۔