ٹوکیو:امریکا کے بعد اب جاپان بھی معاشی بحران کا شکار ہو گیا ہے جہاں 18 لاکھ سے زاید افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ و مواصلات کے مطابق مارچ پر ختم ہونے والے مالی سال میں بے روزگار افراد کی تعداد 5لاکھ بڑھ کر 18 لاکھ ہو گئی جبکہ برسرِ روزگار افراد کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 82 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی جو 1953 سے دستیاب تقابلی اعداد و شمار کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ جاپان میں 2025 ءکے دوران اوسط بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 2.6 فیصد ہو گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔وزارت کے مطابق بے روزگار افراد میں سے 4 لاکھ 20 ہزار کو ملازمت سے فارغ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 ہزار زیادہ ہیں جبکہ 7 لاکھ 60 ہزار افراد نے بہتر مواقع کی تلاش میں رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑ دی۔ ملازمت کی تلاش کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ ہو گئی۔