امریکا کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے لیے خفیہ آپریشن جاری ہے، آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 10 ملین بیرل تیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ہر رات 15 سے 20 آئل ٹینکرز جنوبی راستے سے آتے جاتے ہیں، خام تیل کی ترسیل کے لیے خفیہ بحری راستہ قائم ہے، آپریشن کی نگرانی فورٹ بریگ اور شمالی کیرولائنا سے کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹاسک فورس خلیجی خطے کے شراکت داروں سے رابطے میں ہے، جہاز مخصوص اوقات میں قافلے کی صورت میں آتے جاتے ہیں۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے خام تیل کی روزانہ لاکھوں بیرل ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے کا 1 خفیہ بحری راستہ قائم کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز امریکی فوج کی ہدایات کے مطابق جنوبی راستے سے گزرتے ہیں، امریکی لڑاکا طیارے جہازوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے تحفظ دیتے ہیں۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول پاسدارانِ انقلاب کے پاس نہیں بلکہ ہمارے پاس ہے۔
معاملے سے آگاہ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے کو کنٹرول کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایرانی پاسداران کے پاس نہیں ہمارے پاس ہے۔