وہ چاہتی ہیں کہ ان کا یہ طریقہ بہت سی لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے۔
بولی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیریئر سے جڑی ایک ایسی بات بتائی ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ 20 سال سے فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا اور نہ ہی اپنی شکل و صورت کو مانیٹر پر چیک کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسا کرنے کی ان کی کیا خاص وجہ ہے۔









