ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں۔
طلبہ کے نام پیغام میں سپریم لیڈر نے زور دیا کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق اپنائیں،کیونکہ علم اگریقین اور اخلاق کےساتھ ہو تو یہ جارح دشمن کیخلاف آہنی ڈھال اور تیزتلوار بن سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سائنسی اور تکنکیکی پیشرفت کیلئے اقدامات کریں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اوراسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں ایران کے 286طلبہ اور 65 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں۔