امریکی حکام نے ان تصاویر کی اشاعت کو بعض مواقع پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے سیٹلائٹ تصاویر اور مختلف ذرائع کی مدد سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔
خبر ایجنسی کے تجزیے کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران پہلے امریکی فضائی دفاعی اور ریڈار نظاموں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فوجی طیاروں، ہینگرز اور عمارتوں پر حملے کیے گئے۔
اے پی کے مطابق جنگ شروع ہونے سے اگست تک ایران نے 115 سے زائد ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں خطے کے 26 فوجی اڈوں اور دیگر مقامات پر امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوئیں۔ خبر ایجنسی نے مختلف سیٹلائٹ کمپنیوں کی تصاویر کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے کے چار ایسے حکام سے بھی بات کی جو حملوں کے نقصانات سے واقف تھے۔



)



