استنبول میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی گھروں، دکانوں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔
ترک میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف حادثات بھی پیش آئے جن میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں ریلے گاڑیوں کو بہا لے گئے، بارش اور سیلاب کے باعث درخت گرگئے، مکانات کو بھی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہری پھنس گئے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، شدید بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث شہر میں آج تمام اسکول بند ہیں، جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔