نئی دہلی : ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آئے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں روایتی خیرمقدم کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں مسٹر شاہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ نیپال کے وزیر اعظم کو تینوں افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
نیپال کے وزیر اعظم راشٹرپتی بھون سے راج گھاٹ کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد دونوں وزرائے اعظم دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
شام کو مسٹر شاہ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر شاہ کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔