سویڈن کے ریڈیو پر دولت اسلامیہ کا پروپیگنڈا نغمہ بجتا رہا

سویڈن میں ایک معروف ریڈیو سٹشینز کے سامعین کو 30 منٹ تک دولت اسلامیہ کا پروپیگنڈا پر مبنی نغمہ سننا پڑا۔ اطلاعات ہیں کہ جمعے کی صبح اس ریڈیو سٹیشن کی فریکیوئنسی کو ہیک کر لیا گیا۔

مکس میگاپول کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ فریکونسی ہیک کرنے کے بعد نغمہ ’اللہ کے لیے‘ بجایا گیا۔ یہ نشریات جنوبی شہر مالمو میں سنی گئی۔ سٹاک ہوم میں موجود مکس میگاپول کی صبح کی نشریات کے میزبانوں کو اس مسئلے کا علم ہی نہ ہوسکا۔

پاپ موسیقی کے طرز پر بنے اس نغمے کے بولوں میں کہا گیا کہ ’ہم جنت کے دروازوں کی طرف جائیں گے جہاں حوریں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔‘ یہ نغمہ دولت اسلامیہ کی ان پروپیگینڈا ویڈیوز میں بھی استعمال ہوا تھا جب مغربی عراق اور شام میں جنگجوؤں کے جذبات گرمانے کے لیے استعمال کی جاتیں۔

مکس میگاپول کے مالک جیکب گریوسٹم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ کسی نے پائریٹ ٹرانسمیٹر استعمال کرتے ہوئے ہماری فریکوئنسی میں خلل ڈالا۔‘
انھوں نے مزید بتایا ’بہت سے لوگوں نے ہمیں فون کر کے اس بارے میں بتایا۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ کافی چوکنے ہیں۔‘
ریڈیو سٹیشن کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس واقعے کے اطلاع پولیس اور قومی نشریاتی اداے کو کر دی ہے۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top