دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے اعلان کیا ہے کہ چھ میٹرو اسٹیشنوں پر صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک داخلہ اور اخراج بند رہے گا۔ پیر کو یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارٹیاں مبینہ “ووٹ چوری” کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔







