ہانگژو: سائنس فکشن فلموں میں دکھائی جانے والی روبوٹ پولیس اب حقیقت کا روپ دھارنے لگی ہے۔ چین کے شہر ہانگژو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس نے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جو شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی یاد دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
![]()





