روبوٹ پہلے ہی رواں سال بیجنگ میں ہونے والی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بھی جیت چکا ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز شروع ہو گئے ہیں۔ ان کھیلوں کے پہلے ہی دن ایک چینی روبوٹ نے سو میٹر کا فاصلہ اتنی تیزی سے طے کیا کہ دنیا کے سب سے تیز رفتار انسان جمیکا کے یوسین بولٹ کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ گیا۔ یوسین بولٹ نے 2009 میں یہ فاصلہ 9.58 سیکنڈ میں طے کیا تھا لیکن اب ایک چینی روبوٹ نے یہ فاصلہ صرف 9.39 سیکنڈ میں پورا کر کے سب کو حیران کر دیا۔







