لکھنؤ انا لله و انا الیہ راجعون- “خاندان اجتہاد” کی ممتاز شخصیت جناب عباس اختر نقوی کا آج صبح ان کی رہائش گاہ جوہری محلہ میں انتقال ہو گیا۔
جناب عباس اختر نقوی صاحب جناب غفران مآب کے بڑے بیٹے ممتاز مرجع تقلید سلطان العلماء سید محمد صاحب کی اولاد میں سے تھے۔جناب عباس اختر نقوی مرحوم ایک طویل عرصے تک سنڈے آگ میں اپنے دلچسپ مضامین سپرد ِ قلم کرتے رہے۔انہوں نے ایک
عرصے تک X-Ray کے عنوان سے ایک دل چسپ رسالہ بھی شائع کیا.

مگرریلوے میں ایک بڑے افسر کی حیثیت سے تعیناتی کے بعد گورکھپور منتقل ہو گئے تھے۔جہاں انھوں نے چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ اپنے آبائی شہر لکھنؤ واپس آگئے، یہاں انہوں نے اپنی ادبی اور فکری سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں۔جناب عباس اختر نقوی انتہائی تخلیقی تھے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے قلم کا جادو دکھایا بلکہ برش اور اسکیچ کی مدد سے پینٹنگ اور خاکوں ذریعے اپنی فنی صلاحیتوںکا بھی مظاہرہ کیا.
جناب عباس اختر نقوی کے پسماندگان میں تین بیٹیاں ہیں۔







