واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر متعدد اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں ایک تصویر میں وہ گھوڑے پر سوار نظر آئے، جبکہ ایک اور پوسٹ میں نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’’نیو امریکا‘‘ رکھنے کی تجویز دی۔
ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں ’’Moon is Ours‘‘ کا نعرہ بھی لگایا، جبکہ ایک اے آئی تصویر میں وہ روبوٹس کے ہمراہ چلتے دکھائی دیے اور خود کو ’’عظیم صدر‘‘ بھی قرار دیا۔
امریکی صدر نے ’’آبنائے ہرمز ہماری ہے‘‘ کے عنوان سے بھی ایک پوسٹ کی، جبکہ ایران کو ’’ناکام ریاست‘‘ قرار دیا۔
علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے بھی صدر ٹرمپ کی ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سبز انگوٹھی اور سبز ٹائی پہنے نظر آئے۔
ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ پوسٹس پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری سِسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ’’آن لائن نفسیاتی دورہ‘‘ پڑا ہوا ہے۔