یمنی حکومت نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ تعز میں مزید علاقے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج نےکہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد تبت واثب اور حبیل الصرم کی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے دوران درجنوں حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔
اس سے قبل یمنی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 951 سے زائد حملے کیے۔